TM-4 News
لوڈ ہو رہا ہے...
TM-4 NEWS
اسلامی تاریخ لوڈ ہو رہی ہے...

پولیس اہلکار گالیاں دیتا تھا، اسی کا پسٹل لے کر اسے قتل کر دیا


لاہور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان نے پولیس انسپکٹر سیف اللّٰہ نیازی کو قتل کر دیا۔ اس واقعے کی تفصیلات کے مطابق، ملزم عدیل جو کہ پیشے کے لحاظ سے موٹر مکینک ہے، نے یہ سنگین قدم اٹھایا۔

ملزم نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ مقتول انسپکٹر سیف اللّٰہ نیازی اکثر اس کے ساتھ نامناسب رویہ اپناتا تھا اور روزانہ بے ہودہ گالیاں دیتا تھا، جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں

اس حد تک تنگ آ کر ملزم نے مبینہ طور پر اسی انسپکٹر کے پستول سے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ تمام حقائق سامنے لائے جا سکیں اور اس افسوسناک واقعے کی مکمل تفصیلات حاصل کی جا 
سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملزم کے بیان میں مقتول پولیس کا جو رویہ بیان کیا گیا ہے، محکمہ پولیس کے کردار پر اک سوالیہ نشان ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post