TM-4 News
لوڈ ہو رہا ہے...
TM-4 NEWS
اسلامی تاریخ لوڈ ہو رہی ہے...

زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا، ہم ہی سو گئے داستان کہتے کہتے

 

آہ! ہمارے پیارے بھائی، مولانا مفتی میاں محمد ہارون صاحب، ہمیں داغِ مفارقت دے گئے۔ إنا للہ و إنا إلیہ راجعون۔

11 اپریل 2026 کا دن دل کو اداسی میں ڈبو گیا۔ ایک ایسا چہرہ ہم سے جدا ہو گیا جو نورانیت اور خوبصورتی کا پیکر تھا۔ ایک عظیم شخصیت، حافظِ قرآن، جید عالمِ دین، بہترین مدرس؛ اخلاص، استقامت، عاجزی اور انکساری آپ میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔

آپ کی محنتیں، آپ کی راتیں، آپ کی دعائیں سب اللہ کے دین کے لیے وقف تھیں۔ آپ حسنِ اخلاق کی روشن دلیل تھے۔ اس حادثۂ فاجعہ نے ہم سے یہ قیمتی سرمایہ چھین لیا۔

آپ اس حادثۂ فاجعہ میں شہادت کا درجہ پا کر اپنے رب کے حضور حاضر ہو گئے۔ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں ایسا خلا چھوڑ گئے جو کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔ آپ کی جدائی سے ہم سب کے دل رنجیدہ ہیں، اور آپ کی یادیں ہمارے دلوں کو بے چین کر دیتی ہیں۔

اللہ تعالیٰ اپنے پیاروں کو آزمائشوں میں ڈالتا ہے، آزماتا ہے۔ ہمارے بھائی مفتی ہارون صاحب مرحوم و مغفور بھی ان مراحل سے گزر کر، مختصر زندگی کے اندر شاندار کارکردگی کے ساتھ دینِ اسلام کی آبیاری کر کے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے زندہ و جاوید ہو گئے۔

اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے، آپ کے درجات بلند فرمائے، اور آپ کی تمام دینی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

میں تمام احباب سے آپ کی رحلت پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے پسماندگان والدین، بچوں، میاں حمزہ جمالی، ننھے حافظِ قرآن میاں نعمان اور آپ کے مقتدیوں، تلامذہ، متوسلین و متعلقین سب کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔


آمین یا رب العالمین۔


محمد رفیق کھٹانہ، جہلم

Post a Comment

Previous Post Next Post