TM-4 News
لوڈ ہو رہا ہے...
TM-4 NEWS
اسلامی تاریخ لوڈ ہو رہی ہے...

کراچی سینٹرل جیل سے رہا ہونے والا شخص رہائی کے چند لمحوں بعد قتل


کراچی (اسٹاف رپورٹر)  کراچی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں سینٹرل جیل سے رہائی پانے والا شخص چند لمحوں بعد ہی قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت امیر بخش کے نام سے ہوئی ہے، جسے فائرنگ اور چاقو کے وار سے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر بخش کا تعلق لاڑکانہ سے تھا۔ اس نے کچھ عرصہ قبل اپنی مرضی سے شادی کی تھی، جس پر اس کے اہلِ خانہ اور مخالفین سخت ناراض تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مخالفین کو امیر بخش کی رہائی کی اطلاع پہلے سے تھی، جس کے بعد انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت گھات لگا کر حملہ کیا۔

سی سی ٹیوی ویڈیو میں سب کچھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اور عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی امیر بخش جیل سے باہر نکلا، چند قدم کے فاصلے پر ہی اس پر اچانک چاقو سے وار کیا گیا اور فائرنگ بھی کی گئی۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جب کہ مقتول موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ غیرت یا ذاتی دشمنی کا کیس ہو سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ ایک بار پھر اس بات کی یاد دہانی ہے کہ پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی اہم ذمہ داری ہے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post