اسلام آباد:50ویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں تعمیر وطن شٹرنک ویلفیئر ایسوسی ایشن کی بھرپور شرکت
اسلام آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف شخصیات اور تنظیموں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تعمیر وطن شٹرنک ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی شریک ہوئے اور نبی آخر الزماں ﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالنے والے اس عظیم الشان اجتماع کا حصہ بنے۔ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت حسین گجر، سنیئر نائب صدر ادریس خان، سیکرٹری مالیات نواز خان، جوائنٹ سیکرٹری میاں مشتاق، پریس سیکرٹری نزیر اعوان، اور دیگر اراکین جن میں راجہ مشتاق، راجہ صدیق اور شکیل خان شامل تھے، خصوصی طور پر موجود رہے۔کانفرنس میں علمائے کرام اور محققین نے نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر مدلل اور روح پرور خطابات کیے۔ مقررین نے زور دیا کہ حضور ﷺ کی تعلیمات کو اختیار کرکے ہی معاشرے میں امن، بھائی چارہ اور اخوت قائم کیا جا سکتا ہے۔تعمیر وطن شٹرنک ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فلاحی اور سماجی منصوبوں کے ساتھ ساتھ نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کے پیغام کو عام کرنے کے لیے بھی اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔
