TM-4 News
لوڈ ہو رہا ہے...
TM-4 NEWS
اسلامی تاریخ لوڈ ہو رہی ہے...

تعمیروطن شٹرنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن اسلام آباد راولپنڈی کا گرینڈ اجلاس / تنظیم کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ


اسلام آباد: تعمیروطن شٹرنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن اسلام آباد راولپنڈی کا شاندار گرینڈ اجلاس آج گولڑہ موڑ اسلام آباد کے مقام پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کی مرکزی قیادت، منشور کمیٹی، آڈٹ کمیٹی کے ارکان اور مختلف یونٹوں کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کے دوران مختلف یونٹوں کے نمائندگان نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے مرکزی قیادت کو آگاہ کیا۔ تنظیمی نظم و ضبط، یونٹوں کی فعالیت اور تعمیروطن کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے مرکزی قائدین نے مفصل ہدایات دیں۔

مرکزی صدر لیاقت گجر صاحب نے اجلاس کے اختتامی مرحلے میں نہایت جامع اور رہنمائی پر مبنی خطاب کیا۔ انہوں نے یونٹ سطح پر تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے، کارکنان کے مابین رابطہ مضبوط کرنے، اور خدمتِ خلق کے جذبے کو عملی شکل دینے پر زور دیا۔

اجلاس کی میزبانی کے فرائض معروف سماجی شخصیات ادریس خان، ٹھیکیدار یوسف اور راجہ مشتاق نے انجام دیے۔ میزبانی کے حوالے سے تمام شرکاء نے ان کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔

اجلاس ایک انتہائی وسیع و خوبصورت مقام پر منعقد ہوا جہاں بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے۔ شرکاء کے لیے آرام دہ کرسیاں، سلیقے سے سجایا گیا پنڈال، اور جاذبِ نظر اسٹیج ڈیکوریشن نے تقریب کے وقار میں اضافہ کیا۔
گفتگو کے دوران بہترین ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے حاضرین کو قائدین کے خطابات سننے میں سہولت فراہم کی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کے لیے شاندار ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا، جس کی سب نے تعریف کی۔

اجلاس کا مجموعی ماحول نظم و ضبط، اتحاد اور باہمی احترام سے بھرپور رہا۔ شرکاء نے تنظیم کے مشن اور مقاصد کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post