TM-4 News
لوڈ ہو رہا ہے...
TM-4 NEWS
اسلامی تاریخ لوڈ ہو رہی ہے...

نکیال کی فضا سوگوار، بھارتی فوج کی گولہ باری سے بہن بھائی شہید


نکیال: بھارتی فوج کی گولہ باری سے بہن بھائی شہید


نکیال (نمائندہ خصوصی)  لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر واقع ضلع کوٹلی کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ سعودی عرب میں مقیم نکیال سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت ملک موسیٰ کے دو بچے  بیٹی مصباح کوثر اور بیٹا عمر موسیٰ  شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق، مصباح کوثر ایم ایس سی کی طالبہ تھیں جبکہ عمر موسیٰ نویں جماعت کا طالبعلم تھا۔ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں دونوں بہن بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ نکیال کی فضا سوگوار ہو گئی ہے۔بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post