اپر کوہستان کے علاقے داسو چوچنگ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مزدہ گاڑی (ڈینہ) قراقرم ہائی وے سے گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات:
حادثہ پیش آتے ہی مقامی افراد نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارکنوں نے لاشوں کو کھائی سے نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال داسو منتقل کیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت:
عطاء اللہ شاہ – جالکوٹ، اپر کوہستان
ظہور حسین – پارس بالاکوٹ
نامعلوم شخص – تحصیل سئو
حادثے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور تحصیل چیئرمین داسو ملک غلام سعید جائے حادثہ پر پہنچے اور صورت حال کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں، جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔
