TM-4 News
لوڈ ہو رہا ہے...
TM-4 NEWS
اسلامی تاریخ لوڈ ہو رہی ہے...

اسلام آباد میں قتل، لاش مانسہرہ منتقل کرنے کی کوشش مانسہرہ پولیس کی بروقت کارروائی، تینوں ملزمان گرفتار


مانسہرہ کوٹکے لاش / پولیس موقف

مانسہرہ: تھانہ صدر مانسہرہ کی حدود کوٹکے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مقامی شہریوں نے ایک مشکوک گاڑی (نمبر LOS-1904) کو علاقے میں گھومتے دیکھا۔ فوری اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، اور گاڑی کی ڈگی کھولنے پر ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

ابتدائی تفتیش میں یہ ہولناک انکشاف ہوا کہ مقتول کو اسلام آباد کے تھانہ کھنہ پل کی حدود میں قتل کیا گیا تھا، اور قاتل لاش کو چھپانے کے لیے مانسہرہ لے جا رہے تھے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کو ہنگامی کارروائی کی ہدایت کی۔ جس پر ڈی ایس پی سٹی جاوید خان اور ایس ایچ او تھانہ صدر ملک عامر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقع پر ہی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ تیسرا ملزم جو فرار ہو چکا تھا، اسے بھی جدید ٹیکنیکل ذرائع کی مدد سے ڈھونڈ نکالا گیا۔

گرفتار افراد میں علی رحمان ولد عبداللہ، لیسان ولد سید خان (ساکنان مہمند ایجنسی)، اور ایک خاتون مسمات (ر) زوجہ سلیمان شامل ہیں۔ مقتول کی شناخت سلمان ولد رفیق کے نام سے ہوئی، جس کی لاش انہی کی گاڑی میں چھپا کر لائی جا رہی تھی۔

مانسہرہ پولیس نے معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے انتہائی مستعدی سے نہ صرف ملزمان کو قابو کیا بلکہ مقتول کی لاش سمیت تمام شواہد محفوظ بنائے۔ قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد کیس کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا تاکہ تفتیش وہاں مکمل کی جا سکے۔

مانسہرہ پولیس کی یہ بروقت کارروائی نہ صرف ان کی فرض شناسی کا مظہر ہے بلکہ عوامی تعاون سے جرائم کے خلاف ایک اہم کامیابی بھی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post