اسلام آباد: سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر ضروری طور پر دفاعی پوزیشن اختیار کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ دشمن نہ تو بین الاقوامی دباؤ کو تسلیم کرتا ہے، نہ ہی سرحدوں، قوانین یا ثالثی کو مانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "آپ کا دشمن کسی انٹرنیشنل پریشر کو نہیں مانتا، کسی انٹرنیشنل بارڈر کو نہیں مانتا، کسی انٹرنیشنل قانون کو نہیں مانتا، کسی ثالثی کو نہیں مانتا۔ اس نے آپ کا پانی بند کر دیا، آپ کے ملک پر میزائل برسا دیے صرف اس بنیاد پر کہ اسرائیل اس کے ساتھ ہے؟ تو آپ کیوں ضرورت سے زیادہ ڈیفینسو ہو گئے ہیں؟ آپ کیوں کسی ملک کا پریشر لے رہے ہیں؟"
حامد میر نے اس تناظر میں حکومت اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے واضح اور مضبوط مؤقف اپنائیں۔
⬇یہ بھی پڑھیں
