TM-4 News
لوڈ ہو رہا ہے...
TM-4 NEWS
اسلامی تاریخ لوڈ ہو رہی ہے...

موٹروے اہلکار کی بدسلوکی پر خاتون جاں بحق: ساہیوال واقعہ نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

 

موٹروے اہلکار کی بدسلوکی پر خاتون جاں بحق: ساہیوال واقعہ نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

ساہیوال: موٹروے پولیس کے ناروا رویے نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔ ساہیوال ملتان روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں موٹروے پولیس اہلکار شمعون اور ایک شہری ابرار کے درمیان چالان کے معاملے پر تکرار ہوئی، جو بعد ازاں ایک انسانی المیے میں تبدیل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق، موٹروے پولیس نے ابرار نامی نوجوان کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا۔ ابرار نے چالان کو معاف کروانے کی کوشش میں اہلکار سے منت سماجت کی، لیکن جب اہلکار نہ مانے تو نوجوان نے مجبورا چالان ادا کر دیا۔ اس موقع پر ابرار نے موٹروے سب انسپکٹر کی ایک وڈیو بھی بنائی، جس پر سب انسپکٹر شدید غصے میں آ گیا۔

سب انسپکٹر نے ابرار کو تھانے لے جانے کی دھمکی دی اور اس کا موبائل فون چھین لیا۔ ابرار اور اس کی والدہ نے موقع پر اہلکار سے منت کی کہ فون واپس کر دیں اور معاملے کو رفع دفع کریں، مگر موٹروے اہلکاروں نے ان کی بات نہ سنی۔ اسی دوران اہلکار کی طرف سے خاتون کو مبینہ طور پر دھکا دیا گیا، جس سے وہ موقع پر ہی گر کر جاں بحق ہو گئیں۔

متوفیہ خاتون کا تعلق چیچہ وطنی سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد اہلِ علاقہ اور عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس واقعے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کی جائے اور ملوث اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ابرار اور اس کی والدہ کی فریادیں اور اہلکاروں کا رویہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ادھر موٹروے پولیس حکام کی جانب سے تاحال کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ مقتولہ کے ورثا نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post