پہلگام واقعے میں انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش ہے۔ میں متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔
پلوامہ واقعے کی طرح اس بار بھی بھارت نے بغیر تحقیق کے پاکستان پر الزام لگایا ہے۔ 2019 میں بھی مودی سرکار نے فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لیا تھا، اور آج پھر وہی کھیل دہرایا جا رہا ہے۔
پاکستان امن چاہتا ہے، مگر امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ 2019 میں میری حکومت نے قوم کے ساتھ مل کر دشمن کو مؤثر جواب دیا، اور اگر پھر ضرورت پڑی تو ہم پوری طاقت سے جواب دیں گے۔
کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور آرٹیکل 370 کی غیرقانونی منسوخی نے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو مزید مضبوط کیا ہے۔ مودی کی RSS سوچ نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے لیے خطرہ ہے۔
افسوس! پاکستان میں جعلی حکومت کو قوم پر مسلط کر کے ہمیں تقسیم کیا جا رہا ہے، لیکن مودی کی جنگی جنونیت نے پوری قوم کو یکجا کر دیا ہے۔
نواز شریف اور آصف زرداری جیسے لوگ بھارتی جارحیت پر کیوں خاموش ہیں؟ کیونکہ ان کی دولت اور مفادات بھارت اور مغرب میں چھپے ہیں۔ ان کا سچ بولنا اپنے اثاثے کھونے کے مترادف ہے۔
پاکستانی قوم متحد ہے۔ ہم بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے!
سابق وزیراعظم عمران خان، اڈیالہ جیل سے وکلاء سے گفتگو، 29 اپریل 2025