اسلام آباد: آج ایک غیرمعمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسلام آباد کی معروف دینی درسگاہ جامعہ حفصہ میں مولانا عبدالعزیز نے معروف مذہبی و سماجی شخصیت مفتی عبدالقوی کو دارالافتاء سے سخت لہجے میں نکال دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو جامعہ حفصہ کے آفیشل فیس بک پیج پر لائیو نشر ہوئی اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا عبدالعزیز دارالافتاء کے کمرے میں آتے ہیں جہاں مفتی عبدالقوی موجود ہوتے ہیں۔ مولانا فوری طور پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔
"یہ دارالافتاء ہے، کوئی میڈیا شو یا تفریح گاہ نہیں۔ یہاں کسی بےحیائی کی شہرت والے شخص کی کوئی جگہ نہیں۔ آپ فوراً یہاں سے چلے جائیں۔"
انہوں نے مفتی عبدالقوی کے ماضی میں سامنے آنے والے متنازعہ رویے اور ویڈیوز کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی موجودگی کو دارالافتاء کی حرمت کے منافی قرار دیا۔
اس واقعے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ افراد مولانا عبدالعزیز کے اقدام کو دینی غیرت کا مظاہرہ قرار دے رہے ہیں، جب کہ کچھ صارفین مفتی عبدالقوی کی تذلیل پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔
ویڈیو لنک
