TM-4 News
لوڈ ہو رہا ہے...
TM-4 NEWS
اسلامی تاریخ لوڈ ہو رہی ہے...

اسلام آباد ٹریفک حادثہ| شٹرنگ ورکرز زخمی| تعمیر وطن شٹرنگ ویلفیئر کے صدر کی ہسپتال آمد



اسلام آباد میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے دوران تعمیر وطن شٹرنگ ویلفیئر کے اہم عہدیداران کی لیبر زخمی ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور طبقہ حسب روایت صبح کام کے لیے رکشے پر جا رہے تھے کہ اچانک رکشے کو حادثہ پیش آ گیا۔


تفصیلات کے مطابق حادثے میں ادریس خان (سینئر نائب صدر، تعمیر وطن شٹرنگ ویلفیئر)، راجہ مشتاق خان (وائس چیئرمین آڈٹ کمیٹی) کے قریبی عزیز، اور دیگر افراد زخمی ہوئے۔ صدر تعمیر وطن، لیاقت گجر نے تنظیم کے آفیشل گروپ میں واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے تمام اراکین سے زخمیوں کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔


لیاقت گجر کے مطابق حادثے میں کل پانچ افراد زخمی ہوئے، جن میں ادریس خان کے بھائی اور بہنوئی جبکہ راجہ مشتاق کے بھائی بھی شامل ہیں۔ ایک نوجوان کی حالت زیادہ سخت ہے اور اسے مکمل طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے، جبکہ دیگر افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔


تعمیر وطن کے سیکرٹری مالیات نواز خان اور صدر لیاقت گجر اس وقت سنٹر اسپتال میں موجود ہیں اور زخمیوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post