TM-4 News
لوڈ ہو رہا ہے...
TM-4 NEWS
اسلامی تاریخ لوڈ ہو رہی ہے...

بالاکوٹ مانگلی ہارون آباد میں چیتوں کا حملہ، تین بکریاں ہلاک عوام میں خوف کی لہر


بالاکوٹ (خصوصی رپورٹ) تحصیل بالاکوٹ کے علاقے مانگلی ہارون آباد میں گزشتہ شب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں جنگلی چیتوں نے مقامی آبادی پر حملہ کرتے ہوئے تین بکریوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ 18 جون کی شب پیش آیا، جب دو جنگلی چیتے ایک گھر میں داخل ہوئے جہاں بکریاں بندھی ہوئی تھیں۔ چیتوں نے حملہ کر کے تینوں بکریوں کو چیر پھاڑ کر مار ڈالا۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی قریبی محلوں میں جنگلی جانوروں کے حملے دیکھنے میں آ چکے ہیں۔ تاہم، گزشتہ رات پیش آنے والا واقعہ آبادی کے عین درمیان پیش آیا جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ بچوں اور خواتین کو خاص طور پر گھروں سے باہر نکالنے میں لوگ ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر جنگلی جانوروں کی نقل و حرکت پر قابو نہ پایا گیا تو آئندہ ایسے واقعات میں جانی نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔
لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں جنگلی جانوروں کی موجودگی کا سروے کیا جائے، اور مناسب اقدامات کے تحت ان جانوروں کو انسانی بستیوں سے دور رکھنے کا بندوبست کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ متاثرہ خاندان کو فوری طور پر نقصان کا ازالہ کیا جائے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post