اسلام آباد: نمائندہ خصوصی مالاکنڈ کرک میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے تعمیر وطن شٹرنگ ویلفیئر اسلام آباد راولپنڈی کی ساکھ اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کر دیا۔ یہ واقعہ اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ جب جذبہ خدمت، اصول پسندی اور مضبوط قیادت ساتھ ہو، تو فاصلے اور مقامات کوئی معنی نہیں رکھتے۔
مقامی سطح پر شٹرنگ ٹھیکیدار اور بلڈنگ ٹھیکیدار کے درمیان ایک پیچیدہ تنازع پیدا ہوا تھا، جو بظاہر سلجھنا آسان نہ تھا۔ اس صورتحال میں تعمیر وطن شٹرنگ ویلفیئر کی قیادت نے ذمہ داری اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا۔
چیئرمین قاری ظفیر صاحب، رہنما میاں صادق صاحب اور لیاقت فاروقی صاحب پر مشتمل ایک خصوصی وفد اسلام آباد و راولپنڈی سے مالاکنڈ کرک پہنچا تاکہ معاملے کی حقیقت جانچ کر ایک منصفانہ اور مضبوط فیصلہ کیا جا سکے۔
وفد نے موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین کا موقف تفصیل سے سنا، شواہد کا جائزہ باریک بینی سے لیا، تحقیق کے بعد یہ حقیقت سامنے آئی کہ غلطی کسی حد تک شٹرنگ ٹھیکیدار کی تھی۔ یہاں اصل امتحان وفد کی غیر جانبداری کا تھا، کیونکہ اکثر ایسی صورتحال میں تعلقات یا پیشہ کی وابستگی فیصلے پر اثر انداز ہو جاتی ہے، لیکن تعمیر وطن شٹرنگ ویلفیئر نے اصول پسندی کو ترجیح دیتے ہوئے واضح اور دو ٹوک مؤقف اپنایا، غلط کو غلط کہا۔
یہ فیصلہ اس بات کا واضح اعلان ہے کہ تعمیر وطن شٹرنگ ویلفیئر اب صرف راولپنڈی اور اسلام آباد تک محدود نہیں رہی بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی اپنی شناخت، اعتماد اور مضبوط قیادت کا لوہا منوا رہی ہے۔
تعمیروطن شٹرنگ ویلفیر نہ صرف اپنی فیلڈ کے ورکرز کے حق کے لیے لڑتی ہے، بلکہ جب کنسٹریکشن میں شٹرنگ ورکر مالکان یا بلڈنگ ٹھیکیدار کے ساتھ زیادتی کرے تو تعمیر وطن انہیں بھی انصاف فراہم کرتی ہے۔
ایسے فیصلے تنظیم کی پیشہ ورانہ قابلیت اور نیک نیتی کو مزید اجاگر کرتے ہیں، جس سے اس کا دائرہ اثر روز بروز وسیع ہو رہا ہے۔
تعمیر وطن شٹرنگ ویلفیئر سے وابستہ افراد نے اس فیصلے کو سراہا، بالخصوص تنظیم کے صدر لیاقت گجر نے وفد کو شاندار الفاظ میں داد دیتے ہوئے کہا:
"یہ فیصلہ تعمیر وطن شٹرنگ ویلفیئر کی اصول پسندی، شفافیت اور مضبوط قیادت کی روشن مثال ہے۔ ہماری ٹیم نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم ہر جگہ انصاف، ایمانداری اور اتحاد کے اصول پر کاربند رہیں گے۔"
مالاکنڈ کرک کا یہ کامیاب اور منصفانہ فیصلہ تعمیر وطن شٹرنگ ویلفیئر کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور عملی خدمات کا ایک اور روشن باب ہے۔ یہ واقعہ یاد دلائے گا کہ جب مقصد خدمت ہو اور قیادت مضبوط ہو، تو کامیابی خود قدم چومتی ہے۔
یاد رہے: تعمیر وطن شٹرنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن نہ صرف ورکرز کے حقوق کے تحفظ اور حصول کے لیے سرگرم ہے بلکہ حادثات یا چوٹ لگنے کی صورت میں متاثرہ مزدوروں کی مدد اور جان کی بازی ہار جانے والے ورکرز کے ورثاء کو مالی تعاون فراہم کرنے میں بھی پیش پیش رہتی ہے۔ محدود وقت میں یہ تنظیم اپنے فلاحی کاموں، خدمتِ خلق کے جذبے اور منصفانہ فیصلوں کی بدولت ایک قابل اعتماد اور مضبوط پہچان قائم کر چکی ہے، جو اس کی مقبولیت اور کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔