TM-4 News
لوڈ ہو رہا ہے...
TM-4 NEWS
اسلامی تاریخ لوڈ ہو رہی ہے...

چینی سیٹلائٹ نے بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا نور خان ایئربیس پر حملے کا دعویٰ بے بنیاد ثابت



راولپنڈی (نیوز رپورٹ)  بھارتی میڈیا کی جانب سے 10 مئی کو راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر حملے کے جس دعوے کو "بڑی کامیابی" قرار دیا جا رہا تھا، وہ چینی سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے جھوٹا، بے بنیاد اور مکمل طور پر غلط ثابت ہو گیا ہے۔ بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس حملے میں پاک فضائیہ کا C-130 طیارہ تباہ ہوا اور رن وے کو شدید نقصان پہنچا، مگر زمینی حقائق اس کے برعکس نکلے۔

چینی سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق صرف ایک خودکش ڈرون ایئربیس کی ایک عمارت کی چھت سے ٹکرایا، جس سے نہ کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی مالی۔ C-130 طیارہ، رن وے اور دیگر تنصیبات مکمل محفوظ ہیں۔

اس واقعے سے بھارتی میڈیا کی جنگی پروپیگنڈا مہم اور جعلی فتوحات کا پول کھل گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ 18 دنوں سے جاری کشیدہ حالات کے دوران بھارتی فضائیہ ایک لمحے کے لیے بھی پاکستانی فضائی حدود میں داخل نہیں ہو سکی۔ اس کے برعکس، پاکستان نے دفاعی کارروائی میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 7 مئی کو 5 بھارتی طیارے اور 10 مئی کو مزید 2 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، یوں فضائی معرکے میں پاکستان کو 0-7 کی برتری حاصل ہوئی۔

زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ 10 مئی کی رات 12 بجے سے لے کر 11 مئی کی شام 6 بجے تک  یعنی مکمل 18 گھنٹے  بھارتی فضائی حدود میں پاکستانی طیارے چھائے رہے۔ بھارتی فضائیہ اس دوران کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی کرنے سے قاصر رہی، جو کہ ان کی تیاریوں اور دعوؤں پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
بین الاقوامی مبصرین اور عسکری ماہرین اس صورتحال کو خطے میں طاقت کے توازن کی اہم علامت قرار دے رہے ہیں، جہاں پاکستان نے نہ صرف اپنی فضائی خودمختاری کا کامیاب دفاع کیا بلکہ دشمن کو واضح پیغام دیا کہ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post