اسلام آباد: تحریک انصاف سے وابستہ کارکنان کا جذبہ کسی قربانی سے کم نہیں۔ معروف کارکن طیبہ راجہ نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ میں بتایا کہ وہ اور ان کے دیگر ساتھی آج علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے گرد ڈٹ کر کھڑے رہے، ان کے تحفظ کے لیے انہوں نے دھکے بھی کھائے، مار بھی برداشت کی، اور جسمانی چوٹیں بھی آئیں، مگر حوصلہ نہیں ہارا۔
مانسہرہ خاتون اور دو مرد لاش کو گاڑی میں رکھ کر کہاں لے جا رہے تھے؟ لرزاں خیز خبر
طیبہ راجہ کا کہنا تھا کہ یہ وہی ساتھی ہیں جو جیلوں میں بھی عمران خان کے نظریے پر ڈٹے رہے اور آج میدان میں بھی اسی جذبے کے ساتھ ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا: "نہ خان کا نظریہ چھوڑا ہے نہ عمران خان۔ پاکستان زندہ باد، عمران خان زندہ باد!"
اڈیالہ جیل سے بڑی خبر، مزاحمت رنگ لے آئی
یہ جذبہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عمران خان سے وابستہ کارکنان محض سیاسی کارکن نہیں، بلکہ ایک مشن کے ساتھی ہیں جو ہر میدان میں ہر قیمت پر اپنے قائد کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
