عمران خان کی پے رول پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر، سیکیورٹی خدشات اور قومی یکجہتی کو بنیاد بنایا گیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے چیئرمین عمران خان کی پے رول پر رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے۔ یہ پٹیشن پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں جاری جنگی صورت حال کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں عمران خان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، خاص طور پر ڈرون حملے کے خدشات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ موجودہ نازک حالات میں قومی یکجہتی اور قیادت کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے عمران خان کو مشروط طور پر پے رول پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
سوشل میڈیا پر بھی تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں کی جانب سے یہ مطالبہ زور پکڑتا جا رہا تھا کہ عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ وہ موجودہ ملکی بحران میں اپنا قائدانہ کردار ادا کر سکیں۔ ہیش ٹیگز اور آن لائن کیمپینز کے ذریعے سوشل میڈیا واریئرز نے اس مطالبے کو قومی سطح پر اجاگر کیا، جس کے بعد یہ قانونی قدم اٹھایا گیا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت اس درخواست پر کیا مؤقف اختیار کرتی ہے اور ملک کی سیاسی فضا میں یہ اقدام کیا رنگ لاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
Tags:
تازہ ترین خبریں
