TM-4 News
لوڈ ہو رہا ہے...
TM-4 NEWS
اسلامی تاریخ لوڈ ہو رہی ہے...

راولپنڈی میں بھارتی ڈرون حملے اور اڈیالہ میں قید عمران خان کی جان کو لاحق خطرات قوم کی بے چینی بڑھنے لگی



راولپنڈی میں بھارتی ڈرون حملے اور اڈیالہ میں قید عمران خان کی جان کو لاحق خطرات قوم کی بے چینی بڑھنے لگی، پی ٹی آئی راہنماؤں اور کارکنان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کر دیا۔ 

راولپنڈی، جو ایک طرف بھارتی ڈرون حملوں کی زد میں ہے، وہیں یہی شہر اس وقت ایک اور شدید تشویش کا مرکز بنا ہوا ہے: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جان کو لاحق خطرات۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، اور سوشل میڈیا پر عوامی حلقے، کارکنان، وکلا اور رہنما اس معاملے پر سخت ردعمل دے رہے ہیں۔


تحریک انصاف کے چیئرمین بیئرسٹر گوہر نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، اور یہ خطرہ محض تصوراتی نہیں بلکہ راولپنڈی جیسے حساس شہر میں بھارتی ڈرون حملوں کی موجودگی نے ان خدشات کو مزید تقویت دی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں انہی اندیشوں کا اظہار کیا، جبکہ ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنچوتہ نے ایک انٹرویو میں کہا:
"جس طرح ڈرون حملے ہو رہے ہیں، عمران خان کی جان کو اڈیالہ میں شدید خطرہ لاحق ہے۔ مودی، نواز شریف اور شہباز شریف پر کوئی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ مشاورت جاری ہے اور جلد پارٹی اس پر آفیشل مؤقف دے گی۔"


تحریک انصاف کی دیگر قیادت بشمول شاہد خٹک، سیمابیہ طاہر ستی اور طیبہ راجہ نے بھی سخت خدشات کا اظہار کیا ہے۔ طیبہ راجہ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا: یہ جو تماشہ چل رہا ہے، ہمیں عمران خان کی سیکیورٹی کی ضمانت چاہیے۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ اس فراڈ میں عمران خان کی زندگی داؤ پر لگائی جا سکتی ہے۔"
انہوں نے مزید لکھا:
"اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھیں، ملکی سیاست پر نظر رکھیں، عدالتوں سے آنے والے فیصلوں پر دھیان دیں، کیونکہ یہاں کہیں پہ نگاہیں ہیں اور کہیں پہ نشانہ۔"
ادھر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے، جس میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کو قانونی قرار دیا گیا، نے بھی پی ٹی آئی کی صفوں میں تشویش پیدا کی ہے۔ پارٹی حلقوں کا ماننا ہے کہ عمران خان کو ملٹری ٹرائل کے ذریعے سزا دلوانے کا منصوبہ بنایا جا سکتا ہے، کیونکہ فارم 47 کی حکومت اور طاقتور ادارے عمران خان کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں۔


موجودہ حالات میں پوری قوم ایک ہی مطالبہ کر رہی ہے: عمران خان کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ قوم کو خدشہ ہے کہ اگر خدانخواستہ کوئی سانحہ پیش آیا تو اس کے اثرات ناقابلِ تلافی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں





Post a Comment

Previous Post Next Post