TM-4 News
لوڈ ہو رہا ہے...
TM-4 NEWS
اسلامی تاریخ لوڈ ہو رہی ہے...

مولانا طاہر احمد کا دورہ بالاکوٹ، نکاح میں شرکت، قبور پر حاضری، اور قومی معاملات پر گفتگو


بالاکوٹ: ڈھیری زمان حافظ مبشر شریف کی شادی کے موقع پر لی گئی تصویر


بالاکوٹ: ممتاز مذہبی و سماجی رہنما مولانا طاہراحمد نے ہری پور سے بالاکوٹ کا ایک مختصر مگر بامقصد دورہ کیا جو کئی حوالوں سے اہمیت کا حامل رہا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد مولانا مبشر شریف کی مجلسِ نکاح میں شرکت تھا، جس میں انہوں نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اہلِ علاقہ سے ملاقاتیں کیں۔

بالاکوٹ میں قیام کے دوران مولانا طاہر احمد نے علاقے کے جملہ مرحومین کی قبور پر حاضری دی اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔ ان کا یہ عمل مقامی لوگوں کے دلوں کو چھو گیا اور علاقے میں ایک روحانی کیفیت دیکھنے کو ملی۔

دورے کے دوران صوبائی سیاسی رہنماؤں سے بھی طویل عرصے بعد ان کی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں ملکی سیاسی اور دفاعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا طاہراحمد نے مسئلہ فلسطین پر اپنے حلقہ احباب کو متوجہ کیا اور مذہبی جماعتوں کو سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کی دعوت بھی دی۔

مولانا طاہر احمد نے پاک فوج کے جوانوں سے بھی پُرخلوص ملاقاتیں کیں اور ان کے حب الوطنی کے جذبے کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پاکستانی سپاہیوں کا عزم اور ولولہ ہر محب وطن کے لیے باعث فخر ہے۔

مولانا طاہر احمد کا یہ دورہ نہ صرف سماجی و روحانی لحاظ سے اہم ثابت ہوا بلکہ ان کی قومی معاملات پر بصیرت بھی عوامی رہنمائی کا سبب بنی۔


Post a Comment

Previous Post Next Post