TM-4 News
لوڈ ہو رہا ہے...
TM-4 NEWS
اسلامی تاریخ لوڈ ہو رہی ہے...

مولانا محمد احمد لدھیانوی کی کھولیاں درویش آباد آمد اہلسنت والجماعت کے کارکنان کی جانب سے پرتپاک استقبال


بالاکوٹ (نمائندہ خصوصی): اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما حضرت مولانا محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ نے حالیہ دورہ خیبرپختونخوا کے دوران تحصیل بالاکوٹ کا رخ کیا، جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر تنظیمی و دینی سرگرمیوں میں شرکت کی۔
 بالاکوٹ کے معروف سیاحتی مقام شوگران  کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی اور خطبہ دیا، جہاں علاقہ بھر سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مولانا محمد احمد لدھیانوی بعد ازاں بالاکوٹ کے نواحی گاؤں کھولیاں درویش آباد پہنچے، جہاں ان کا استقبال  اہلسنت والجماعت کی مقامی دینی تنظیم یونٹ سیدنا علیؓ و معاویہؓ کھولیاں کے زیرِ اہتمام کیا گیا۔
یونٹ کے صدر قاری غلام سرور صاحب اور دیگر ذمہ داران نے حضرت مولانا کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر تنظیم کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالقادر صاحب اور مولانا محمود الحسن صاحب بھی موجود تھے۔
اہلسنت والجماعت کھولیاں کے کارکنان، جن کی تعداد قابل ذکر تھی، مولانا کی آمد پر تنظیمی جوش و جذبے کے ساتھ موجود تھے۔ کارکنوں نے مولانا سے ملاقات کی، ان سے دینی رہنمائی حاصل کی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق، اس مختصر مگر اہم ملاقات میں حضرت مولانا نے کارکنان کو موجودہ حالات میں نظم و ضبط، اتحاد اور دینی ذمہ داریوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی کارکنان کو چاہیے کہ وہ عوام میں دینی بیداری پیدا کریں، علماء کی رہنمائی میں کام کریں اور فرقہ واریت سے بچتے ہوئے پرامن جدوجہد کو فروغ دیں۔
مولانا محمد احمد لدھیانوی کی آمد کو کھولیاں درویش آباد میں ایک تنظیمی اور دینی سرگرمی کے طور پر دیکھا گیا، جس کا مقصد مقامی کارکنان سے ملاقات، حوصلہ افزائی اور رہنمائی فراہم کرنا تھا۔
اہلسنت والجماعت کے مقامی ذمہ داران نے اس موقع پر مولانا کی آمد کو باعثِ خیر قرار دیا اور کہا کہ ایسے دورے نہ صرف کارکنان کی تربیت کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ مقامی سطح پر دینی جذبے کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں



Post a Comment

Previous Post Next Post